Live Updates

سیلیکٹ وزیراعظم کا ذرا لیول ملاحظہ فرمائیں، احسن اقبال

وزیراعظم کا کام انگریزی کا طعنہ مارنا ہے؟ ایسے طعنے تو پرائمری کے بچے دیا کرتے ہیں۔ن لیگ کے مرکزی رہنماء احسن اقبال کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 مارچ 2019 21:17

سیلیکٹ وزیراعظم کا ذرا لیول ملاحظہ فرمائیں، احسن اقبال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ 2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلیکٹ وزیراعظم کا ذرا لیول ملاحظہ فرمائیں، وزیراعظم کا کام انگریزی کا طعنہ مارنا ہے؟ ایسے طعنے تو پرائمری کے بچے دیا کرتے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر وزیراعظم کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سیلیکٹ وزیراعظم کا ذرا لیول ملاحظہ فرمائیں! کیا انگریزی کا طعنہ مارنا وزیر اعظم کا کام ہے۔

یہ کام تو پرائمری کے بچے کرتے ہیں۔
اسی طرح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی وزیراعظم عمران خان پر خوب تنقید کی۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کوبزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزدل لوگ ہمیشہ پیٹھ پیچھے ہی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم قومی اسمبلی میں میرے سامنے ردعمل دیتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کا لب ولہجہ ہمیشہ اپوزیشن کیلئے سخت ہوتا ہے۔

کاش! وزیراعظم ،مودی اور کالعدم تنظیموں پر بھی اسی تیز لب ولہجے سے بات کرنے کی بھی ہمت کرتے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے تھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ میں پی ٹی آئی ہرضلع میں جائے گی، تعلیم یافتہ لوگوں کو پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ سندھ میں جلد نیا دور آنے والا ہے۔

پچھلے دس سالوں میں سندھ میں 5 ہزار3 سوارب خرچ کیے۔ یہ پیسا کہاں گیا، سندھ کے لوگ جانتے ہیں، بدقسمتی یہ ہے کہ سندھ کے لیڈرکو جدوجہد کا پتا ہی نہیں ہے۔ایک لیڈرزرداری سے بھٹوبن کرلیڈربن گیا، اس کو پتاہی نہیں جدوجہد کیا ہوتی ہے؟لیڈر کاغذکی پرچی سے نہیں جدوجہد سے بنتا ہے ، آصف زرداری ایسے ہی لیڈر بن گیا، اب بلاول بھٹو نے انگریزی میں تقریر کردی، ان کوپتا ہی نہیں یہاں لوگ زیادہ انگلش نہیں سمجھتے۔

بلاول بھٹو نے جو انگریزی بولی وہ اسمبلی میں بھی زیادہ ترلوگوں کو سمجھ نہیں آئی۔ خاص طورپر ن لیگ اور جے یوآئی کے لوگوں کو تومجھے لگتا بالکل سمجھ نہیں آئی ہوگی کیونکہ وہ اتنے گھبرائے تھے کہ غلط سمت میں نماز پڑھ دی۔ بلاول بھٹو! آپ کو کیا پتا یوٹرن کیا ہوتا ہے؟ ایک لیڈراپنے مقصد پر پہنچنے کیلئے یوٹرن لے لیا کرتا ہے۔اگر آپ یوٹرن کا مطلب سمجھتے توبلاول آپ اور آپ والد اس مشکل وقت سے نہ گزرتے۔

میں بتاتا ہوں کیوں؟ جنرل مشرف نے امریکہ کے دباؤ میں آکر آپ کے والد کو این آراو دے دیا۔ جب این آراودے دیا تو6 کروڑ ڈالرجوسوئٹرزلینڈ میں پڑا تھا وہ مل گیا، سرمحل جوآپ نے اسمبلی میں کہا کہ وہ آپ کا نہیں ہے۔ اگر آپ اس وقت کرپشن سے ہی یوٹرن کرجاتے توآج آپ عدالتوں اور نیب کے چکر نہ لگاتے، وہ یوٹرن لینے کا وقت تھا۔آپ کے والد نے آپ کو بھی پھنسا دیا۔ آپ کا نام بھی آگیا ہے۔ توبلاول بھٹو یوٹرن کبھی کبھی بڑی مشکل سے بچا دیتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات