Live Updates

مریم نواز ڈیل کے لیے سرگرم ، کن کن سے کہاں کہاں ملاقاتیں کیں؟

سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے بتادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 9 مارچ 2019 12:00

مریم نواز ڈیل کے لیے سرگرم ، کن کن سے کہاں کہاں ملاقاتیں کیں؟
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2019ء) : مریم نواز بھی اپنے والد کی صحت کو دیکھتے ہوئے ڈیل کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ کار عمران یعقوب نے نواز شریف کی بیماری اور علاج کے لیے ان کے انکار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں دو چیزیں ہیں، میں پہلے بھی کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف اپنی کیس ہسٹری کی بنیاد پر واپس چلے جائیں گے اوران کا علاج باہر ہو گا۔

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں عزت اور صحت دے۔ اس وقت ایشو یہ بنا ہوا ہے کہ نواز شریف نے میں نہ مانوں کی ضد لگا رکھی ہے۔ اس مرتبہ نواز شریف کی ڈیل حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ کچھ قوتوں کے ساتھ ہو رہی ہے۔ جن قوتوں اور شریف خاندان کے ساتھ ڈیل ہو رہی تھی اُن سے شہباز شریف نے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

اُس کے بعد اب مریم نواز نے بھی ان شخصیات اورقوتوں سے ملاقاتیں کیں۔

دو ملاقاتیں اسلام آباد میں ہوئیں جبکہ باقی ملاقاتیں لاہور میں ہوئیں۔ ہوا یہ ہے کہ حکومت میاں نواز شریف کی بیماری کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔ حکومت کا خیال تھا کہ شاید یہ صرف بچنے کے لیے اور سیاست کے لیے کیا جا رہا ہے۔ پنڈی میں موجود ایک شخص نے اس بات کا نوٹس لیا اور پنڈی میں ہی موجود اُس شخص نے پنڈی میں دل کے امراض کے ایک معروف اسپتال کے ڈاکٹر کو بھجوایا۔

انہوں نے نواز شریف صاحب کی رپورٹس دیکھیں تو انہوں نے پنڈی میں موجود اس شخصیت کو بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت واقعہ خراب ہے اور اُن کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ پھر اُس شخصیت نے کوشش کی کہ کسی طرح سے یہ کام ہو جائے لیکن وزیراعظم عمران خان نے بات ماننا تو دور اس بات پر مزاحمت کی اور اسی لیے انہوں نے ہیڈ بلوکی والے جلسے میں کہا تھا کہ این آر او دینا ملک سے غداری ہو گی۔ اسی لیے اب نواز شریف بھی اپنی صحت سے متعلق یہی کہہ رہے ہیں کہ ایسے ہے تو ایسے ہی صحیح، میں مرتا ہوں تو مر جاؤں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات