سندھ ہائی کورٹ میں این اے 249 الیکشن عذرداری کا معاملہ ،فیصل واوڈا نے اپنا جواب حسنین علی چوہان کے ذریعے جمع کرا دیا

ہفتہ 9 مارچ 2019 16:58

سندھ ہائی کورٹ میں این اے 249 الیکشن عذرداری کا معاملہ ،فیصل واوڈا نے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں این اے 249 الیکشن عذرداری کا معاملہ ،فیصل واوڈا نے اپنا جواب حسنین علی چوہان کے ذریعے جمع کرا دیا ۔پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے خلاف شہباز شریف کی درخواست پر فیصل واوڈا نے اپنا جواب حسنین علی چوہان کے ذریعے جمع کرا یا جس میں فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے عذرداری قابل سماعت نہیں,درخواست پر شہباز شریف کے دستخط جعلی ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن یہ معاملہ پہلے ہی نمٹا چکا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے بیان کردہ موقف حقائق کے برخلاف ہے۔ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈ کا کہنا تھا یہ کسی بھی حلقے سے میرے ساتھ لڑیں, جیت کر دکھائیں,ان کا اندازہ تھا کہ انہیں زندگی بھر کوئی نہیں ہرا سکتا,اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کراچی والوں نے مجھے منتخب کیا,میں کراچی کا بیٹا اور بلدیہ میرا گھر ہی,کراچی میں کہیں بھی آجائیں،انہیں شکست ہی ملے گی۔کراچی میں ہمیں کوئی نہیں ہرا سکتا,میرے خلاف ٹربیونل میں درخواست شکست کی علامت ہے۔