کر اچی ،انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 9 مارچ 2019 17:02

کر اچی ،انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کے ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے علی رضا عابدی قتل کیس کے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس نے علی رضا عابدی قتل کیس میں گرفتار چار ملزمان حسیب،ابوبکر،فاروق اور غزالی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا ،جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دیا ،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو کھاردار کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے ،ملزمان علی رضا عابدی کی ریکی قتل میں ملنے والی رقم اور اسلحے کی ترسیل میں شامل تھے،ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے