Live Updates

وزیر اعظم عمران خان دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں، چوہدری نثار علی خان

وزیر اعظم کی چھاچھرو میں کی گئی تقریر افواج کیلئے بہتر نہیں ،،اس وقت ملک کو اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے ، قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں سب کو یکجا کریں،عمران خان کا بھارت کی منتیں کرنا اور یوٹرن لینے کا معاملہ سمجھ نہیں آیا،اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 9 مارچ 2019 18:56

وزیر اعظم عمران خان دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں، چوہدری نثار ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعظم عمران خان کومشورہ دیا ہے کہ وہ دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں ،وزیر اعظم کی چھاچھرو میں کی گئی تقریر افواج کیلئے بہتر نہیں ،،اس وقت ملک کو اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے ، قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں سب کو یکجا کریں،عمران خان کا بھارت کی منتیں کرنا اور یوٹرن لینے کا معاملہ سمجھ نہیں آیا،اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے روات میں عوامی اجتماع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی حالات کے حوالے سے خواہش اور جذبہ بھی ہوتا ہے،اس وقت ملک کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ میرا عمران خان کو مشورہ ہے دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں سب کو یکجا کریں۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ کا غصہ اب بھی نہیں جا رہا تو وہ مودی پر نکالیں، گزشتہ روز چھاچھرو میں انکی تقریر پر حیرانگی ہوئی، وزیر اعظم کی تقریر ملک اور افواج کیلئے بہتر نہیں،انہوںنے کہاکہ فوج تب ہی لڑتی ہے جب ان کو عوام سپورٹ کریں۔

چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں ان چند لوگوں میں ہوں جو سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو بھارت سے خیر کی توقع نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مودی جیسا شخص حکمران بن جائے تو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس کشمیر کو آزادی نہیں دے سکتے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ہر وقت اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہورںنے کہاکہ میں بعض باتوں پر دل کھول کر بات کرنا چاہتا ہو ںمجھے اس وقت کے بارے میں شدید تحفظات ہیں۔

انہوںنے کہاکہ میں وزیر داخلہ دو سال پہلے تھااگر کوئی اقدامات اٹھانے تھے تو پہلے اٹھا لیتے،اب یہ تاثر دیا جا رہا ہے جیسے بیرونی پریشر ہے جس انداز سے اب ہوا وہ بہت عجیب ہے۔ انہوںنے کہاکہ اچھے اور مثبت کام کرنے کا طریقہ بھی ہوتا ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ عمران خان کا بھارت کی منتیں کرنا اور یوٹرن لینے کا معاملہ سمجھ نہیں آیا۔ انہوںنے کہاکہ بات آپ ٹیپو سلطان کی کرتے ہیں لیکن غیر ضروری تقاریر کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کو پیغام گیا کہ اندر سے ہم خوفزدہ ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت کاملہ عطا فرمائے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات