شین واٹسن فارم میں ہیں ان کے آنے سے ٹائٹل جیت سکتے ہیں،معین خان

ٹیم میں اصغر کی جگہ نہیں بنتی محمد نواز اچھی بالنگ کر رہے ہیں، کراچی کی پچز اچھی ہیں ،امید ہے ہائی اسکورنگ میچ ہوں گے، پریس کانفرنس

ہفتہ 9 مارچ 2019 19:15

شین واٹسن فارم میں ہیں ان کے آنے سے ٹائٹل جیت سکتے ہیں،معین خان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے کہا ہے کہ شین واٹسن فارم میں ہیں ان کے آنے سے ٹائٹل جیت سکتے ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد سے پریس کانفرنس نہ کرانا ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ تھا ۔ انہوںنے کہاکہ پلان ضرور ہیں جو کہ گرائونڈ میں دکھے گااور خاص گیم پلان صرف جیت پر نظر آتا ہے، ہار پر کسی کو گیم پلان نہیں دکھتا ہے ،شین واٹسن کے آنے سے امید ہے کہ ٹائٹل جیت سکتے ہیں کیوں کہ شین واٹسن فارم میں بھی ہیں۔

(جاری ہے)

معین خان نے کہا کہ پورا پاکستان عمر اکمل اور احمد شہزاد کے ٹیلنٹ سے واقف ہے، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو مستقبل میں موقع ملا تو ضرور پرفارم کریں گے ، ٹیم میں اصغر کی جگہ نہیں بنتی محمد نواز اچھی بالنگ کر رہے ہیں، کراچی کی پچز اچھی ہیں ،امید ہے ہائی اسکورنگ میچ ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرفراز پچھلے 6 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں ،انھیں آرام کی ضرورت ہے لیکن سرفراز احمد کا کھیلنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ضروری ہے، وہ آسٹریلیا کی سریز میں آرام کریں گے، سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف آرام تو کر رہے ہیں تاہم ان کا ٹیم کے ساتھ جانا ضروری ہے۔