نوازشریف کیلئے اب بیرون ملک جانا مشکل ہوگا، فواد چودھری

نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت مل بھی گئی توای سی ایل سے نام نکالنا ناممکن ہوگا، اگرعدالت نے حکم دیا توغور کریں گے، ہمارا مئوقف ہے نوازشریف کے پاس وسائل ہیں وہ برطانوی ڈاکٹرزکو بلوا کراپنا علاج کرواسکتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 مارچ 2019 20:33

نوازشریف کیلئے اب بیرون ملک جانا مشکل ہوگا، فواد چودھری
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 مارچ 2019ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف کیلئے اب بیرون ملک جانا مشکل ہوگا، نوازشریف کو صحت کی بنیاد پر ضمانت مل بھی گئی توای سی ایل سے نام نکالنا ناممکن ہوگا، اگرعدالت نے حکم دیا توغور کریں گے، ہمارا مئوقف ہے نوازشریف کے پاس وسائل ہیں وہ برطانوی ڈاکٹرز کو بلوا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہوا توانہوں نے نوازشریف کے علاج کی ہدایت کی۔ ہم توپہلے ہی کہہ چکے ہیں ،نوازشریف کو اللہ نے وسائل دیے ہیں، نوازشریف برطانوی ڈاکٹرز کو بلوائیں اور علاج کروائیں۔ نوازشریف کو اگر ضمانت مل بھی جاتی ہے توان کیلئے بیرون ملک جانا مشکل ہوگا۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس سے پہلے اسحاق ڈار گئے وہ واپس نہیں آئے، نوازشریف کے بیٹے باہر گئے وہ واپس نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عدالت اگر کہے گی توپھرنوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے بارے سوچیں گے۔حکومت کیلئے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنا ناممکن ہے یہ عدالت کی مرضی ہے۔نوازشریف باہر جانا چاہتے ہیں تونیب کی پلی بار گین کا قانون موجود ہے۔نوازشریف کو ریلیف ملے گا لیکن ریلیز نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست غرق ہوتی جارہی ہے، اب یہ نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہے ہیں، ن لیگ والے چاہتے ہیں کہ ان کو اب کوئی ایشو ملے جس پر وہ سیاست کرسکیں۔

اس موقع پر ن لیگ کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ نے فواد چودھری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے تویہ فیصلہ کرے کہ وہ نوازشریف کی بیماری کوسنجیدہ لیتی ہے یا نہیں، کیونکہ فواد چودھری باربار کہہ رہے ہیں کہ اگر وہ بیمار ہیں ، ہمارا اس بات سے کوئی تعلق نہیں ہے،پھر بات یہ ہے کہ اگران کا کوئی تعلق نہیں ہے توپھر ٹھیک ہے ، نوازشریف کا جو مئوقف ہے کہ حکومت پھر میری تضحیک کرنے جارہی ہے ۔مجھے ہسپتال نہیں جانا،پہلے کبھی جناح ہسپتال اور کبھی سروسز میں گھمایا گیا،لہذا اب انہوں نے معاملے کو اللہ پر چھوڑا ہے۔ پوری ن لیگ نوازشریف کے مئوقف کے ساتھ کھڑی ہے۔