وزیراعلیٰ بلوچستان کی نیشنل پارٹی کے سابق صدر حاصل بزنجو سے ملاقات

ہفتہ 9 مارچ 2019 22:05

وزیراعلیٰ بلوچستان کی نیشنل پارٹی کے سابق صدر حاصل بزنجو سے ملاقات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال کی نیشنل پارٹی کے سابق صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو سے ملاقات ، خیریت دریافت کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے ہفتہ کے روز کراچی میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے میر حاصل بزنجو کی عیادت کی اور انکی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دونوں رہنماء کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی بھی موجود تھے