بکراالیکشن میں کتے اور بلیوں کو ہرا کر میئر بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 مارچ 2019 23:50

بکراالیکشن میں کتے اور بلیوں   کو ہرا کر میئر بن گیا

امریکی ریاست ویرمونٹ کے  ایک ٹاؤن میں الیکشن کے دوران   لنکن نامی  بکرا کتوں اور بلیوں  کو ہرا کر میئر بن گیا۔
فیئر ہون  نامی اس ٹاؤن کی آبادی  2500 نفوس پر مشتمل ہے۔ٹاؤن میں کوئی باضابطہ میئر نہیں ہے۔ جب ٹاؤن کے منیجر  جو گنتھر نے ایک اخبار میں اومینا ، مشی گن  میں سویٹ ٹارٹ نامی بلی کے میئر بننے کی خبر پڑھی تو اُن کے ذہن میں سکول کے گراؤنڈ میں عمارت بنوانے کے لیے اسی طرح کا خیال آیا۔

(جاری ہے)


اس الیکشن کےد وران ٹاؤن کے تمام رہائشی 5 ڈالر کے عطیے کے بدلے اپنے پالتو جانوروں کو  میئر کے لیے نامزد کر سکتے تھے۔الیکشن کے دوران لنکن نے سامی نامی کتے کو 2 ووٹوں سے شکست دی۔الیکشن میں لنکن کے علاوہ 15 امیدواروں نے شرکت کی تھی ۔ الیکشن میں 53 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔  جن میں سے لنکن کو کل 13 ووٹ ملے تھے۔گنتھر کا کہنا ہے کہ اگلے سال الیکشن میں ووٹوں کا ٹرن اوور بڑھنے کی امید ہے۔
گنتھر کا کہنا ہے کہ لنکن منگل کو بورڈ میٹنگ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا۔ لنکن کو ایک سال کے لیے میئر بنایا گیا ہے۔ اس کے فرائض میں میموریل ڈے کی پریڈ  میں مارچ کرنا بھی شامل ہے۔گنتھر نے بتایا کہ یہ الیکشن ٹاؤن کے بچوں کے لیے تعلیمی سرگرمی میں بدل گیا  تھا۔