صرف موٹر سائیکل چلانے کی ماہر نہیں تیراکی پر بھی عبور حاصل ہے ‘ ثناء

فلموں میں خطرناک سین خود عکسبند کراتی ہوں ،کئی بار زخم بھی آئے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 10 مارچ 2019 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2019ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ صرف موٹر سائیکل چلانے کی ماہر نہیں بلکہ تیراکی پر بھی عبور حاصل ہے ، فلموں میں خطرناک سین خود عکسبند کراتی ہوں اور کبھی کسی کی مدد نہیں لی ۔ ایک انٹر ویو میں ثناء نے کہا کہ آج کی خواتین کو ہر طرح کی سکلز سے لیس ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

مجھے خوشی ہوتی ہے جب دفاتر میں جانے والی خواتین کسی پر انحصار کرنے کی بجائے سکوٹی پر سفر کرکے اپنی منزل پر پہنچتی ہیں۔

خواتین کو معاشرے میں مقام حاصل کرنے کے لئے خود کو مضبوط کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ہیوی بائیک چلانے کا شوق ہے اور اس کے ساتھ مجھے تیراکی پر بھی عبور حاصل ہے ۔ ثناء نے بتایا کہ فلموں کے درمیان خطرناک سین خود عکسبند کراتی ہوں اور اس دوران متعدد بار زخمی بھی ہوئی ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ حال ہی میں دو فلموں کے معاہدے کئے ہیں جن کی شوٹنگ عید الفطر کے بعد شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :