بھارتی تاریخ کی ایک اور مہنگی شادی،اہم عالمی شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت

امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا،بھارتی ٹی وی

اتوار 10 مارچ 2019 12:40

بھارتی تاریخ کی ایک اور مہنگی شادی،اہم عالمی شخصیات کو بھی شرکت کی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2019ء) بھارت کی تاریخ میں ایک اور مہنگی ترین شادی ہورہی ہے ،بھارت کی اس مہنگی ترین شادی میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر،اقوام متحدہ کے سابق سربراہ بان کی مون سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔ امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی شادی میں پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ممبئی میں جاری شادی کی سجاوٹ پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے،صرف ایک شادی کارڈ کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی ۔مکیش امبانی نے اپنے بیٹے آکاش امبانی کی شادی میں شرکت کیلئے آئے 5 سو مہمانوں کے لئے خصوصی کمرے بک کروائے ،جن کا ایک دن کا کرایہ 1لاکھ روپے ہے۔بھارت کی اس مہنگی ترین شادی میں سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر،اقوام متحدہ کے سابق سربراہ بان کی مون سمیت اہم شخصیات شریک ہیں۔