حکومت کشمیری عوام کی حمایت کرنیوالی جماعتوں کو نشانہ بناکر ان پرپابندی لگا رہی ہے‘فرید احمد پراچہ

زلزلے کے دوران سرکاری اداروں سے پہلے مذہبی جماعتوں کے کارکن امداد کیلئے پہنچے تھے ان کی بے لوث خدمات کا اعتراف عالمی اداراے بھی کرچکے ہیں حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف بھارت‘اسرائیل اور امریکہ کو فائدہ ہوگابلکہ تحریک آزادی کشمیرپر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے

اتوار 10 مارچ 2019 14:10

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر فریداحمدپراثہ نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے تحریک آزادی جموں و کشمیر کی پشتی بان جماعت اسلامی پرپابندی لگانے کے بعد اب پاکستان کے حکمران بھارتی حکومت کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے صہیونی طاقت امریکہ‘ اسرائیل وغیرہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کالعدم جماعتوں پرپابندی لگانے کی آڑ میں محب وطن اسلام پسند جماعتوں اور ان کی فلاحی تنظیموں پرپابندی لگاکرسرکاری تحویل میں لینے کے جو اقدامات کررہی ہے جماعت اسلامی حکومت کے اس غیرآئینی غیرقانونی اقدام کی پرزورمذمت کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ’’این این آئی‘‘ کیساتھ کی جانیوالی ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو جماعتہ الدعوة‘فلاح انسانیت فائونڈیشن کیخلاف اگرکوئی شکایت تھی تو اس پرپابندی لگانے کیلئے عدلیہ سے رجوع کرتی‘بالاکوٹ میں جب تباہ کن زلزلہ آیاتھا تو متاثرین کی امداد کیلئے سرکاری اداروں سے پہلے مذہبی جماعتوں کے کارکن امداد کیلئے پہنچے تھے ان کی بے لوث خدمات کا اعتراف عالمی اداراے بھی کرچکے ہیں ‘آج حکومت کو ان اداروں سے کون سی شکایات نظرآناشروع ہوگئی ہیں ‘ایک طرف بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پرپابندی عائد کی تودوسری طرف حکومت کشمیری عوام کی حمایت کرنیوالی جماعتوں کو نشانہ بناکر ان پرپابندی لگا رہی ہے‘حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف بھارت‘اسرائیل اور امریکہ کو فائدہ ہوگابلکہ تحریک آزادی کشمیرپر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے ‘حکومت غیرملکی اسلام اورپاکستان دشمن طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل کرنے سے باز رہے۔