الیکشن سے قبل مودی ایک اور پلوامہ جیسا حملہ کروا سکتے ہیں، راج ٹھاکرے

نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے لیے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ناممکن ہے،گفتگو

اتوار 10 مارچ 2019 14:50

الیکشن سے قبل مودی ایک اور پلوامہ جیسا حملہ کروا سکتے ہیں، راج ٹھاکرے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2019ء) ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل مودی ایک اور پلوامہ جیسا حملہ کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کو الیکشن سے جوڑتے ہوئے کہا کہ انتخابات جیتنے کی کوشش میں ایک دو ماہ میں کوئی پلوامہ جیسا واقعہ ہو سکتا ہے اور مودی نیا حملہ کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے لیے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ناممکن ہے کیونکہ ملک میں پہلے سے جاری بے روزگاری کیساتھ اب بالا کوٹ حملے کے بعد مودی سرکار کوہزیمت کا سامنا ہے۔