Live Updates

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی الحاق نہیں ہونے جا رہا، رانا ثنا اللہ

مسلح افواج نے دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کا منہ بند کروایا اور عمران خان نریندر کی منتیں کرنے میں مصروف ہیں، میڈیا سے گفتگو

اتوار 10 مارچ 2019 20:10

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی الحاق نہیں ہونے جا رہا، رانا ثنا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2019ء) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات سے کوئی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی الحاق نہیں ہونے جا رہا، عمران خان ایسا وزیراعظم ہے کہ جو بار بار نریندر مودی کی منتیں کرنے کیلئے اس کو کال کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر ملکی مفاد میں اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملانے کو تیار نہیں ہے، مسلح افواج نے دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کا منہ بند کروایا اور عمران خان نریندر کی منتیں کرنے میں مصروف ہیں۔

اتوار کو منعقدہ کبڈی ٹورنامنٹ کی تقرب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کو لے کر پی ٹی آئی سیاست کر رہی ہے اور میڈیا پر ان کی صحت کے حوالہ سے بات ہونے کے بعد عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو خیال آیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر میاں نواز شریف کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے بیان دینا شروع کئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میاں نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات سے کوئی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی الحاق نہیں ہونے جا رہا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ہمارے خلاف الیکشن لڑتی آئی ہے اور لڑتی رہے گی۔ سیاست میں ایسی ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں۔ ملاقات کا مطلب کوئی الحاق نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس اور سول اداروں میں سیاست کا اثر ختم کرنے کی بات کرنے والے والی اس حکومت میں ملک کی 70 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ تمام اداروں میں تعیناتیوں اور تبادلوں کیلئے گورنر ہاؤس سے لیٹرز جاری ہوتے ہیں اور اپنی مرضی کے افسران کی تعیناتیاں کروائی جا رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات