حکومت کا بڑا کون ہے،چھوٹا کون ہے، فیصلے کون کرتا ہے کچھ پتہ نہیں چلتا،سراج الحق

بین الاقوامی دبائو پرحکومت کو نیشنل ایکشن پلان یاد آگیا ،مغربی ایجنڈے کے تحت مساجد بند کرائے جارہے ہیں،،امیر جماعت اسلامی سراج الحق

اتوار 10 مارچ 2019 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2019ء) جماعت اسلامی کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جب ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل کی بات آتی ہے تو مساجد اور مدارس کو بند کیا جاتا ہے۔ بین الاقوامی دبائو پرحکومت کو نیشنل ایکشن پلان یاد آگیا ،مغربی ایجنڈے کے تحت مساجد بند کرائے جارہے ہیں،انڈیا کے اعتراض پر کسی جماعت کے خلاف کارروائی نہیں ہونی چاہیے حکومت کا بڑا کون ہے،چھوٹا کون ہے، فیصلے کون کرتا ہے کچھ پتہ نہیں چلتا۔

پشاور میں قبائلی ورکرز کنونش سے اپنی خطاب میں سنیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے حقوق سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے ،فاٹا انضمام کے دس ماہ بعد بھی کوئی اصلاحات نظر نہیں آرہیں جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی تمام سیاسی جماعتوں کو قبائل کے حقوق لینے کیلئے اکھٹا کرکے اے پی سی بلائیں گے۔

(جاری ہے)

قبائلی علاقوں میں کسی بھی خاصہ دار یا لیو یز کو بے روزگار کیا گیا تو جماعت اسلامی سڑکوں میں نکل آئیگی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مودی نے پاکستان پر بڑا حملہ کیا اور ایک کوا مار ڈالا،مودی نے کوے کے بدلے دو پائلٹ اور دو جہاز گنوا دیئے ،پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کے بعد بڑی مگر مچھوں سے ایک روپیہ وصول نہ ہوسکا،نواز شریف کے علاوہ پانامہ لیکس کے 435 افراد کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی،جماعت اسلامی احتساب کیلئے تحریک دوبارہ شروع کریگی