لاہور، کشمیر کامعاملہ پوری امت کامسئلہ ہے،مولانا قاری علیم الدین شاکر

اتوار 10 مارچ 2019 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام (س) ضلع لاہورمولانا قاری علیم الدین شاکر، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کامعاملہ پوری امت کامسئلہ ہے۔پاکستان کو اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر پوری دنیا میں اس اہم مسئلے کو اجاگر کرنا چاہئے،بیرونی قوتیںکلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کو اپنے لئے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہیں۔

امت مسلمہ اس وقت جن مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ قرآن پاک اور سیرت رسول ﷺ کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ملک کو مدینہ جیسی ریاست بنانا ہے تو بیرونی قوتوں کے دبا سے نکلنا ہو گا۔ مدینہ کی ریاست وہی بنائے گا جو نبی اکرم ﷺ کی سیرت و کردار اپنائے گا۔گذشتہ روز علماء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یہودی ایہجنڈا نہیں بلکہ اسلامی نفاذ کے علاوہ کوئی نظام نہیں چلے گا انہوںنے کہاکہ حکومت مہنگائی کو فوری کنٹرول کرے ،حکومت کے آنے کے چار ماہ بعد صرف مہنگائی کا طوفان اور غریب وام کا استحصال ہی نظر آیا ہے،جبکہ پورا ملک گوں مگوں کی کیفیت کا شکار ہے ارباب اقتدار عوام کو صرف وعدوں پر ہی نہ ٹرخائیںقومی کو ریلیف دینے کی حکمت عملی اپنائیں،جے یو آئی ساتھ دیگی ۔