نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں نے منظور کیاتھا لیکن سابق اور موجودہ حکومتوں نے اس پر عملدرآمد نہیںکیا ‘ سراج الحق
جب بھی نیشنل ایکشن پلان کی بات ہوتی ہے تو یہ مدارس ، مساجد کو تالے لگانے پر آجاتے ہیں ،علماء کرام کو بدنام کرنیکی کوشش کرتے ہیں
اتوار 10 مارچ 2019 20:30
(جاری ہے)
سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام نے قائداعظم سے بغیر تنخواہ کے مغربی سرحد کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا اور 70سال سے وہ وعدہ نباہ رہے ہیں۔
قبائلی عوام کے لیے کوئی یونیورسٹی نہیںبنائی گئی اور کوئی ہسپتا ل نہیں بنا،ان علاقوں کے عوام مریض کو سینکڑوں کلومیٹر دور پشاور کے ہسپتالوں میں لاتے ہیں ، قبائلی عوام اپنے اور اپنی نئی نسلوں کے لیے اب آزادی چاہتے ہیں۔تعلیم اورروزگار چاہتے ہیں ،صحت کی سہولیات چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی نے قاضی حسین ا حمد کی قیادت میں قبائل کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی تھی۔ ہنگامی حالات اور ہر مشکل وقت میں جماعت اسلامی نے قبائلی بھائیوں کا ساتھ دیا۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے قبائلی عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی اور یہ جدوجہد رکھے گی ۔انہوںنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو تمام سیاسی جماعتوں نے منظور کیاتھا لیکن سابق اور موجودہ حکومتوں نے اس پر عمل درآمد نہیںکیا اور جب بھی نیشنل ایکشن پلان کی بات ہوتی ہے تو یہ مدارس ، مساجد کو تالے لگانے پر آجاتے ہیں اور علماء کرام کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی اور پاکستان میںبھی مدارس اور مساجد کو بند کیا جارہا ہے جو اسلام دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے کیونکہ مدارس اور مساجد میں قرآن و سنت کی بات ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہمقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کے نام سے کام کرنے والی اسلامی تحریک کی تنظیم اور قیادت پر پابندی بالکل غلط اور انتقامی کاروائی ہے۔جماعت اسلامی جموں و کشمیر میں تعلیم،صحت،سماجی خدمات انسانی فلاح و بہبود کا کام کرتی ہے۔انہوںنے کہا کہ سینٹ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر آواز بلندکریں لیکن حکومت نے ابھی تک نہ کوئی آواز بلند کی ہے اور نہ پانبدیوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے ۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے رابطہ عوام مہم کا آغاز کردیا ہے جو قبائیلی علاقوں سمیت پورے ملک میںجاری رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ قبائیلی عوام اپنے حقوق کے حصو ل کے لیے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں اور ایسے لوگوں کو اسمبلی میں بھیجیں جو آپ کے حقوق کے لیے اسمبلی میں آواز اٹھائیں ۔مزید اہم خبریں
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
-
موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لئے زیادہ فعال اور ذمہ دارانہ عالمگیر مالیاتی تحفظ کا نظام ضروری ہے، وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر کی ملاقات
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، فیصل نیازترمذی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.