سینئیر صحافی نے بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کی اہم وجہ بتا دی

سابق وزیراعظم نواز شریف اور چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات حکومت کو مشکل میں لانے اور دباؤ بڑحانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ حبیب اکرم

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 11 مارچ 2019 10:28

سینئیر صحافی نے بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات کی اہم وجہ بتا دی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو آج کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیرراعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔لیکن اس ملاقات کی خبروں کے ساتھ ساتھ ایک بار پھر سے چہہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آخر دو بڑی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے۔اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی حبیب اکرم کا کہنا ہے کہ بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ بلاول بھٹو نواز شریف کی عیادت کے لیے جا رہے ہیں لیکن اس کے پیچھے بھی ایک پس منظر ہے۔

کیونکہ چند دن پہلے پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان درجہ حرارت بہت اوپر چلا گیا تھا۔ایسے درجہ حرارت میں اچانک ملاقات کا اعلان کر دینا عجیب بات ہے۔اور بلاول بھٹو اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کا فیصلہ پہلے نہیں کیا گیا تھا بلکہ دو روز قبل ہی گیا۔

(جاری ہے)

اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ملاقات حکومت کو مشکل میں لانے کے لیے اور اس پر تھوڑا دباؤ بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہے۔

پیپلز پارٹی نے سوچا ہے کہ اس گرما گرمی کا جواب بھی دیا جائے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش بھی کی جائے۔خیال رہے پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں آج کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کرے گا ، وفد میںقمر زمان کائرہ، مصطفی نواز کھوکھر اور جمیل سومرو شامل ہوں گے ۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد کی نواز شریفسے ملاقات کی اجازت کیلئے محکمہ داخلہ کو ہفتہ کے روز باضابطہ درخواست بھجوائی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔

جیل حکام کی جانب سے پیپلز پارٹی کو پیر کے روز ملاقات کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ۔پیپلز پارٹی نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ ہرگز سیاسی ملاقات نہیں بلکہ اس کا مقصد نواز شریف کی صحت سے متعلق آگاہی حاصل کرنا اور ان کی مزاج پرسی ہے ۔ذرائع کے مطابق جیل حکام نے پیپلز پارٹی کے اعلی سطحی وفد کی آمد کے پیش نظر اپنی تیاریاں کر لی ہیں ۔