سعودی شہری کا ملک بھرمیں السدر کے ایک کروڑ پودے لگانے کا پروگرام

ہدف اگرچہ مشکل مگر ناممکن نہیں، تکمیل کے لیے ایک پروگرام تشکیل دیا ہے،چیئرمین رابطہ گروپ پرعزم

پیر 11 مارچ 2019 12:57

سعودی شہری کا ملک بھرمیں السدر کے ایک کروڑ پودے لگانے کا پروگرام
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) سعودی عرب میں کاشت کاری اور زراعت کے ایک شوقین شہری نے بے شمار فواید کے حامل السدر نامی پودے کی غیر مسبوق کاشت کاری کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت وہ مملکت میں ایک کروڑ پودے لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کاشت کاری اور پھولوں کی افزائش وزراعت کے شوقین محمد عبداللہ العامری نے مملکت کے مختلف شہروں میں السدرکے ایک کروڑ پودے لگانے کا اعلان کیا۔

انہوںنے السدر کی کاشت کے طریقہ، اس کی بیج اور نرسری کے حصول، اس میں سرمایہ کاری اور پودوں کی دیکھ بحال کے حوالے سے مفت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں العامری نے کہا کہ اس کا فارم مغربی الریاض میں المزاحمیہ میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

وہاں پر دیگر پھل دار اور پھول دار پودوں کے ساتھ مورنگا یا سہانجنا کی کی کاشت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ علاقے میں مشہور پھل دار پودے السدر کی کاشت ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان پودوں کی کاشت کاری کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ عبداللہ العامری السدر اور مورینجا آرگنائزیشنز کے رکن بھی ہیں۔ اس کے علاوہ مملکت میں السدر کی کاشت کے لیے قائم رابطہ گروپ کے چیئرمین ہیں۔ ان اداروں کے ساتھ وابستگی نے انہیں السدر کی وسیع پیمانے پرکاشت کاری کا موقع فراہم کیا۔

ایک سوال کے جواب میں عبداللہ العامری نے کہا کہ انہوں نے مملکت میں السدر کیایک کروڑ پودے لگانے کا اعلان عزم کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہدف اگرچہ مشکل ہے مگر ناممکن نہیں۔ میں نے اپنا ہدف پورا کرنے کے لیے ایک پروگرام تشکیل دیا ہے۔ اس کے تحت ہر شہر، گائوں، زرعی فارموں، خالی مقامات، بڑی شاہرائوں اور رہائشی کالونیوں میں پبلک مقامات پر یہ پودا بڑی تعداد میں فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :