جو دس سال جیل میں گزارے مجھے کون واپس کرے گا، یوسف رضا رگیلانی

جس نے میرے خلاف کیسز بنائے وہ میرے وزیر بنے اور میں ان کا وزیراعظم بنا،22 سال بعد پتا چلا میرے خلاف کوئی کیس بنتا ہی نہیں تھا، سابق وزیر اعظم

پیر 11 مارچ 2019 13:35

جو دس سال جیل میں گزارے مجھے کون واپس کرے گا، یوسف رضا رگیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ جو دس سال جیل میں گزارے مجھے کون واپس کرے گا، جس نے میرے خلاف کیسز بنائے وہ میرے وزیر بنے اور میں ان کا وزیراعظم بنا،22 سال بعد پتا چلا میرے خلاف کوئی کیس بنتا ہی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اس کیس سے پہلے دس سال جیل میں گزار چکا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ ہائی کورٹ کی جانب سے مجھے بری کیا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ جو دس سال جیل میں گزارے مجھے کون واپس کریگا۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ جس نے میرے خلاف کیسز بنائے وہ میرے وزیر بنے اور میں ان کا وزیراعظم بنا،22 سال بعد پتا چلا کہ میرے خلاف کوئی کیس بنتا ہی نہیں تھا ۔انہوںنے کہا کہ جو کیسز ہم بھگت رہے ہیں ان پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔