مشرف غداری کیس ،رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کی اب تک کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ

اٹارنی جنرل اگلی سماعت پر فریقین کو وطن واپس لانے کے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کریں، کیس کی اگلی سماعت 25 مارچ کو ہوگی، عدالت عظمیٰ

پیر 11 مارچ 2019 13:35

مشرف غداری کیس ،رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کی اب تک کی پیش رفت رپورٹ سپریم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کی اب تک کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں،اٹارنی جنرل اگلی سماعت پر فریقین کو وطن واپس لانے کے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کریں، کیس کی اگلی سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہاگیاکہ رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کی اب تک کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں۔حکم نامہ کے مطابق اگلی سماعت پر رجسٹرار خصوصی عدالت کیس کے التوا کی وجوہات سے آگاہ کریں۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ مطلوبہ رپورٹ دو ہفتے کے اندر عدالت میں جمع کروائی جائے۔حکم نامہ میں کہاگیا کہ اٹارنی جنرل اگلی سماعت پر فریقین کو وطن واپس لانے کے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کریں۔حکم نامہ میں کہاگیاکہ اگلی سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں۔ عدالت نے کہاکہ کیس کی اگلی سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔