خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان

پیر 11 مارچ 2019 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،ملاکنڈ ،ہزارہ ،گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے بھی خدشات ہیں ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز گروٹ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8،کالام منفی 7،استور منفی 6، ہنزہ منفی 3،مالم جبہ، پارہ چنار،گوپس، منفی2 ،دروش اور اسکردو میں منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا