افضل کھوکھر ،سیف الملوک کھوکھر کیخلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں بنچ 14 مارچ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کریگا

پیر 11 مارچ 2019 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کے خلاف ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا ، مسٹر جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں بنچ 14 مارچ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

عدالت نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی سطحی کمیٹی سے پیش رفت رپورٹ طلب کررکھی ہیجبکہعدالت عظمیٰ نے ایل ڈی اے، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اینٹی کرپشن سمیت دیگر حکام رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق کھوکھر برادران کی سرکاری افسروں کی ملی بھگت سے زمینوں کی فردیں جاری کی گئیں، 8ہزار 700کنال میں سے 402کنال اراضی غیرقانونی طور پر منتقل کی گئی،کھوکھر برادران نے غیرقانونی طریقہ کار اختیار کرنے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔اینٹی کرپشن پنجاب کی رپورٹ میں کھوکھر برادران قصور وار پائے گئے ہیں، کھوکھر برادران کے خلاف پانچ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ وکیل ایل ڈی اے کے مطابق کھوکھر برادران کو جرمانے کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔