آسٹریلوی کپتان اسٹو اسمتھ کے زخمی ہونے سے ملتان سلطان کو بہت فرق پڑا،علی ترین

پیر 11 مارچ 2019 19:47

آسٹریلوی کپتان اسٹو اسمتھ کے زخمی ہونے سے ملتان سلطان کو بہت فرق پڑا،علی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہاہے کارکردگی کے حوالے سے بدقسمت رہے،آسٹریلوی کپتان اسٹو اسمتھ کے زخمی ہونے سے بہت فرق پڑا۔

(جاری ہے)

پیرکوکراچی نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطان کے اونر علی ترین نے کہاکہ عمر صدیق، محمد الیاس اور علی شفیق کی کا رکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، نوجوان کھلاڑیوں نے کارگردگی دکھا کر اپنا نام بنایا،کوشش ہے کہ نئے لڑکے ہما رے پلیٹ فارم سے عالمی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان کی ٹورنامنٹ میں کارگردگی کے حوالے سے بدقسمت رہے،چار میچز میں آخری اوور تک مقابلہ کیا،پی ایس ایل کے آئندہ سیزین میں چار صدقے کے بکرے ذبح کروا کر جائیں گے۔