Live Updates

عورت مارچ عورت کے ہی خلاف تھا۔ عامرلیاقت

عورت مارچ میں عورتوں کی تذلیل کی گئی ، عامر لیاقت کا وزیراعظم سے تحقیقات کا مطالبہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 11 مارچ 2019 19:40

عورت مارچ عورت کے ہی خلاف تھا۔ عامرلیاقت
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11مارچ2019ئ) عامر لیاقت نے 8مارچ کو ہونے والے عورت مارچ کو عورتوں کے خلاف قرار دے دیا۔ ڈاکٹرعامر لیاقات حسین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ 8مارچ کو مال روڈ پر ہونے والا عورت مارچ عورتوں کے حقوق کے لیے نہیں تھا بلکہ عورتوں کو بے راہ روی پہ لگانے کے لیے تھا۔ 
 ڈاکٹر عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ عورت مارچ میں عورتوں نے جو پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے وہ اسلامی اور معاشرتی اقدار کا خلاف تھے۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کے اصل مسائل کی بجائے عورت مارچ میں کوئی اور ہی واویلا مچایا جاتا رہا۔ یاد رہے کہ 8مارچ کوخواتین کے دن کے موقع پر عورتوں نے مال روڈ پر عورت مارچ کیا تھا جس میں عورتوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی گئی اور معاشرے میں عورتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف تقاریر بھی کی گئیں، لیکن اس مارچ کو اس میں شریک کچھ خواتین کے بینرز پر لکھے پیغامات کی وجہ سے کئی جگہوں سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

 
عامر لیاقت نے کہا کہ عورتوں کے اصل مسائل کچھ اور ہیں جیسا کہ وراثت میں حق نہ دیا جانا، کاروکاری کرنا، قرآن سے شادی کر دینا،جبراََووٹ نہ ڈالنے دینا اور بھٹہ مزدور خوتین پر ظلم کرنا وغیرہ لیکن مارچ میں اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ 
انہوں نے کہا کہ مارچ صرف عورت کی پامالی کے لیے تھا، گھر کی عورتوں کو بے پردہ کر کے سڑکوں پر لایا گیا۔

عامر لیاقت نے عورتوں کے پلے کارڈز پر لکھے پیغامات پر تنقید کی۔ انکا کہناتھا کہ ہو سکتا ہے کہ مارچ کسی اور مقصد کے لیے کروایا گیا ہو، انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ اس مارچ کو کس نے کروایا اور اس کے لیے پیسہ کہا سے دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے احتجاج کرنے سے آئینِ پاکستان نہیں بدلا جا سکتا، عورتوں کو تہذیب اور مذہب کے دائرے میں رہ کر اپنے اصل حقوق کے لیے بات کرنی چاہیے۔ عامر لیاقت کی ان ٹویٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی ردِعمل بھی آرہا ہے کچھ لوگ انکی بات کی حمایت کر رہے ہیں اور کچھ لوگوں اور تنظیموں کی جانب سے عامر لیاقت پر تنقید بھی ہو رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات