لاہور میں پاکستانی لڑکی نے اپنے برطانوی نژاد آشنا کو منگیتر کے ساتھ مل کر قتل کروا دیا

ملزمہ عائشہ کے مقتول سے ناجائز تعلقات تھے، اپنے منگیتر کی مدد سے وائن البرٹ برگینزہ کو قتل کیا: پولیس

muhammad ali محمد علی پیر 11 مارچ 2019 20:19

لاہور میں پاکستانی لڑکی نے اپنے برطانوی نژاد آشنا کو منگیتر کے ساتھ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2019ء) انوسٹی گیشن پولیس چوہنگ نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے اغوا ء کے بعد قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمہ عائشہ نے منگیتر کی مدد سے وائن البرٹ برگینزہ کو قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستانی لڑکی نے اپنے برطانوی نژاد آشنا کو منگیتر کے ساتھ مل کر قتل کروا دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ عائشہ کے وائن البرٹ برگینزہ سے ناجائز تعلقات تھے۔ مقتول ملزمہ سے شادی کا خواہشمند تھا۔ ملزمہ عائشہ نے اپنے منگیتر احتشام کی مدد سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ وائن البرٹ برگینزہ چار مارچ کو اغوا ہوا تھا جس کے بعد اس کی شیخوپورہ میں فیکٹری ایریا سے لاش ملی تھی۔ مقتول کے والدین برطانیہ مقیم ہیں جبکہ وہ گھر میں اکیلا رہتا تھا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اس ویڈیو میں دیکھیں: