خادم حرمین شریفین نے پاکستانی بھائیوں کو سپورٹ کرنے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے، سعودی سفیر

سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ،ہر ممکن تعاون جاری رہیگا،نواف بن سعید المالکی

پیر 11 مارچ 2019 20:57

خادم حرمین شریفین نے پاکستانی بھائیوں کو سپورٹ کرنے میں خصوصی دلچسپی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2019ء) سعودی سفارتخانہ نے کہاہے کہ خادم حرمین شریفین نے پاکستانی بھائیوں کو سپورٹ کرنے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ سعودی سفارتخانے کے مطابق کئی ترقیاتی اور امدادی منصوبوں پر سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے عمل جاری ہے،زلزلہ متاثرین مین 8000 چیک تقسیم کیے۔ سعودی سفارتخانہ کے مطابق چیک تقسیم کرنے کا مقصد گھروں کی تعمیر کو ممکن بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

سعودی سفارتخانہ کے مطابق 8 ہزار رہائشی یونٹ کی مجموعی لاگت 93 عشاریہ 75 ملین سعودی ریال ہے۔سفارتخانے کے مطابق منصوبے کا اختتام 2019 کی چوتھی سہ ماہی میں ہوگا۔جاری بیان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور پاکستان کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔سعودی سفیر نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کا مذہبی اور بھائی چارہ کا گہرا رشتہ ہے،پاک سعودی تعلقات جسم اور جان کی مانند ہیں۔