جماعت ِاسلامی اور متحدہ مجلسِ عاملہ کے راستے الگ

جماعتِ اسلامی کی مجلسِ شوری کا اپنی الگ شناخت کے ساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 11 مارچ 2019 22:09

جماعت ِاسلامی اور متحدہ مجلسِ عاملہ کے راستے الگ
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مارچ2019ء) جماعتِ اسلامی نے متحدہ مجلسِ عاملہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ جماعتِ اسلامی کی مجلسِ شوری نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ متحدہ مجلسِ عاملہ کے ساتھ مل کر الیکشن نہیں لڑیں گے۔ اس سے پہلے پانچ مختلف مذہبی جماعتیں مل کر الیکشن میں حصہ لیتی رہی ہیں البتہ اب جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی الگ سیاسی پہچان بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جماعتِ اسلامی کی قیادت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ انہیں اب متحدہ مجلس عاملہ کا مزید حصہ نہیں رہنا۔ گزشتہ الیکشن مین جماعت اسلامی کراچی سے الیکشن جیتنے میں ناکام رہی تھی حالانکہ کراچی میں جماعت اسلامی کو بہت مضبوط سمجھا جاتا تھا۔ انہی وجوہات کی بنا پر پچھلے کچھ عرصے سے جماعت اسلامی ایم ایم اے سے علیحدگی پر غور کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

جنوری میں بھی جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا تھا کہ جماعتِ اسلامی متحدہ مجلس عاملہ سے علیحدگی اختیار کر رہی ہے لیکن اب جماعت اسلامی کی قیادت اور شوری نے باقاعدہ علان کر دیا ہے کہ اگلے الیکشن میں جماعتِ اسلامی ذاتی حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے گی۔ متحدہ مجلسِ عاملہ 2002میں وجود میں آئی تھی لیکن 2008میں اسے تحلیل کر دیا گیا تھا۔

اس کے بعدالیکشن سے چند ماہ پہلے 2017میں دوبارہ ایم ایم اے قائم کی گئی ۔ لیکن2018کے الیشن میں جماعتِ اسلامی خیبر پختونخواہ سے ایک بھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ حاصل نہیں کر سکی اس لیے اب جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ متحدہ مجلسِ عاملہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اس لیے اب مزید اس کے ساتھ جڑے رہنے کا فائدہ نہیں ہے۔ جماعتِ اسلامی اگلے الیکشن میں اپنی جماعت کی الگ شناخت سے حصہ لے گی۔