آسٹریلوی ٹاؤن 15 فٹ لمبے اور 80 سالہ مگرمچھ کے قتل پر افسردہ ہوگیا۔ دعائیہ سروس کا اہتمام

Ameen Akbar امین اکبر پیر 11 مارچ 2019 23:49

آسٹریلوی ٹاؤن 15 فٹ لمبے اور 80 سالہ مگرمچھ کے قتل پر افسردہ ہوگیا۔ دعائیہ ..

آسٹریلیا کے ایک ٹاؤن میں  مگرمچھ کے قتل سے پورا ٹاؤن ہی غمگین ہوگیا ہے۔مگر مچھ کی موت پر گاؤں کے رہائشیوں نے ایک دعائیہ سروس کا اہتمام کیا ہے۔ یہ 15 فٹ طویل اور 80 سے 100 سالہ مگرمچھ  ٹاؤن میں سیاحوں کے لیے بڑی کشش کا باعث بن گیا ہے۔
مقامی مچھیرے ریان موڈی  کو بسمارک نامی یہ مگرمچھ کارڈویل  کی میونگا کھاڑی  میں مردہ ملا تھا۔ ریان نے اپنی دریافت سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق بسمارک کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا ہے۔
حکام نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ مگرمچھ کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ تفصیلات  بتائیں تاکہ اسکے قاتلوں کو پکڑا جا سکے۔
کارڈویل کے رہائشیوں نے بسمارک کے لیے ایک میموریل  ڈے کا اعلان کیا ہے۔ ایک پبلک سروس مستقبل میں بھی ہوگی۔
کارڈ ویل کے رہائشی تھیا اورمونڈے کا کہنا ہے کہ وہ مگرمچھ  کو اپنی کمیونٹی کا حصہ سمجھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ مگرمچھ  کو ہمیشہ یاد   رکھیں گے، کیونکہ بسمارک نے کبھی ان کے لیے مشکل کھڑی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :