Live Updates

وزیراعظم کا ڈیم فنڈ میں 10 ارب جمع ہونے پر عوام کو خراجِ تحسین

ڈیم فنڈ میں دس ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 مارچ 2019 10:55

وزیراعظم  کا ڈیم فنڈ میں 10 ارب جمع ہونے پر عوام کو خراجِ تحسین
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2019ء) وزیراعظم عمران خان نے ڈیم فنڈ میں 10 ارب جمع ہونے پر عوام کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستان میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیم فنڈ بنانے کا اعلان کیا۔سابق چیف جسٹس کے اعلان کرنے کے بعد پاکستان بھر سے ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کروانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے احکامات جاری کیے تو پاکستان بھر کے لوگوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے بنائے گئے فنڈ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ شروع کر دیا جس میں 10 لاکھ روپے کا سب سے پہلا حصہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خود ڈالا تھا جو انہوں نے اپنی جیب سے دیے۔

(جاری ہے)

اب ڈیم فنڈ میں دس ارب روپے جمع ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ڈیم فنڈ میں دس ارب روپے جمع ہونے پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے پہلے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں نے ڈیم فنڈ میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔انہوں نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں ملک میں نئے ڈیمز کی تعمیر کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے مدد مانگی تھی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں نئے ڈیموں کی تعمیر اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کیلئے عطیات دینے کی اپیل کیے جانے کے فوری بعد عطیات دیے جانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموں کی تعمیر کیلئے یا کسی بھی سلسلے میں مزید بیرونی قرضے حاصل نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم کی اپیل کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے گئے ڈیم فنڈ میں یکدم بہت بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات