لاہور ائیرپورٹ پر ملازمہ نے دیانت داری کی نئی مثال قائم کر دی

سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے 40لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو واپس لوٹا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 مارچ 2019 11:18

لاہور ائیرپورٹ پر ملازمہ نے دیانت داری کی نئی مثال قائم کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ2019ء) ملازمہ نے دیانتداری کی نئی مثال قائم کر دی۔40 لاکھ روپے کے گمشدہ زیورات مالک کو کو لوٹا دئیے۔تفصیلات کے مطابق عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ ملازموں پر زیادہ اعتبار نہیں کیا جاتا اور جب بات مالی معاملات کی آ جائے تو لوگ ملازموں پر بھروسہ نہیں کرتے کیونکہ اکثر اوقات ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جب میں گھریلو ملازمین اپنے مالکان کو لوٹ کر رفو چکر ہو جاتے ہیں اسی طرح کسی بھی محکمے کے ملازمین پر بھی اعتبار نہیں کیا جاتا۔

تاہم لاہور ائیرپورٹ پر سی اے اے کی ملازمہ نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے 40لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو واپس لوٹا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک ملازمہ نے چالیس لاکھ روپے مالیت کے زیورات سے بھرا بیگ مسافر کو واپس لوٹا دیا۔

(جاری ہے)

زیورات سے بھرا بیگ پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز پی کے 757 کے مسافر مشتاق انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں بھول گئے تھے۔

بیگ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کہ شمع نامی خاتون نے اپنے قبضے میں لیا اور لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مینجر کو آگاہ کیا۔مینجر نے مشتاق کی فیملی کو فون کے ذریعے سے ٹریس کیا اور چالیس لاکھ روپے مالیت سے بھرا زیورات کا بیگ واپس کر دیا۔مشتاق کی فیملی نے بیگ ملنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور خاتون ملازم کا شکریہ ادا کیا۔اس سے قبل پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی ایک لاکھ روپے ملنے پر اپنے اصل مالک کے حوالے کیے تھے۔

امتیاز نامی پولیس کانسٹیبل نے محکمہ پولیس کا نام فخر سے بلند کر دیا جسے سڑک سے ایک لاکھ روپے کی رقم ملی تو اس نے ایمانداری کا ثبوت دیتے ہوئے ڈی پی او راجن پور کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے مالک کو ڈھونڈ نکالا اور ایک لاکھ روپے کی رقم مالک کے حوالے کر دی۔