امریکہ نے 9/11 کے حملوں کے بعد دنیا بھر میں کتنی تباہی مچائی؟

مریکہ نے 9/11 کے حملوں کے بعد سے جنگوں پر تقریباََ 6 ٹریلین ڈالر خرچ کر چکا ہے،ان جنگوں کے نتیجے میں 5 لاکھ لوگ مارے گئے۔ امریکہ کی جنگی اخراجات کے حوالے سے سالانہ رپورٹ میں حیران کن انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 مارچ 2019 12:12

امریکہ نے 9/11 کے حملوں کے بعد دنیا بھر میں کتنی تباہی مچائی؟
امریکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2019ء) امریکہ نے 9/11 کے حملوں کے بعد سے جنگوں پر تقریباََ 6 ٹریلین ڈالر خرچ کر چکا ہے۔ ان جنگوں کے نتیجے میں 5 لاکھ لوگ مارے گئے۔اس حوالے سے قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ امریکے جریدے نیوز ویک نے لکھا ہے کہ چند دن قبل براؤن یونیورسٹی کے واٹسن انسٹیٹوٹ نے جنگی اخراجات کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

جس میں پینٹاگون کے بیرون ممالک میں آپریشنز کے اخراجات،جنگ سے متعلق وزارت خارجہ کے تعلقات،جنگ سے متاثرہ فوجیوں کی دیکھ بھال کے اخرجات،جنگی اخراجات کے لیے لئے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی اور وزرات داخلہ کی جانب سے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کئے گئے پیشگی اقدامات کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حتمی تخمینے کے مطابق امریکہ 9/11 کے حملوں کے بعد سے مالی سال 2019 تک دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے 5.9 ٹریلینن ڈالر کی رقوم مختص کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چھ ٹریلین ڈالر کے ناقابل برداشت جنگی اخرجات نے نیشنل سیکورٹی کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا۔عوام مفاد میں ضروری ہے کہ ان اخراجات میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائےاور جنگوں کے خاتمے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے۔گیارہ ستمبر 2001کو القاعدہ کے حملوں کے نتیجے میں تین ہزار افراد مارے گئے، جس کے جواب میں امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا آغاز کیا۔

مارچ 2003ء میں واشنگٹن نے عراقی صدر صدام حسین کا اقتدار ختم کر دیا۔امریکہ نے صدام حسین پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے عالے ہتھیار بنانے اور دہشت گردی تنظیموں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔2014 میں امریکہ نے داعش کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی اتحاد قائم کیا۔داعش نے عراق میں سنی بغاوت جنم لیا تھا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے پڑوسی ملک شام سمیت کئی علاقوں میں پھیل گئی۔

واٹسن انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے انسداد دہشت گردی آپریشن کو زیادہ وسیع کر دیا۔امریکہ فوج 76 ممالک میں انسداد دہشت گردہ آپریشنر انجام دے رہی ہے جو دنیا بھر کا 39 فیصد بنتا ہے۔محققین کے مطابق نائین الیون کے حملوں کے بعد عراق، افغانستان اور پاکستان میں امریکی جنگوں میں قریبا 4 لاکھ 80 ہزار سے لے کر پانچ لاکھ سات ہزار تل افارد مارے گئے۔اس میں شام میں جنگ کے دوران مارے گئے افراد شامل نہیں ہیں۔ان تمام امریکہ آپریشن کے دوران افغانستان ،عراق اور پاکستان میں 6 ہزار 951 امریکی فوجی۔21 عام شہری اور 7 ہزار 820 کنٹریکٹرز مارے گئے۔