صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے سپیشل اکنامک کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے ‘افتخار بشیر

پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپمنٹ کرنے کے ساتھ انہیں بھی سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دیا جائے

منگل 12 مارچ 2019 14:20

صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے سپیشل اکنامک کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے صنعتی سیکٹرکے فروغ اور صنعتی عمل تیز کرنے کے اقدامات اورصوبہ میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو کاروبار کرنے میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اور کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کے عمل میں رکاوٹوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ نئے صنعتی زونز اور سپیشل اکنامک زونز کے قیام کے ساتھ ساتھ پرانی انڈسٹریل اسٹیس کو بھی ڈویلپمنٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بھی سپیشل اکنامک زونز کا درجہ دیا جائے تاکہ صوبہ کے صنعتکار بہتر اور اچھے ماحول میں صوبہ کی ترقی کیلئے خدمات سرانجام دے سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صوبہ میں سپیشل اکنامک زونز میں 10سال تک ٹیکسوں میں چھوٹ اور مشینری پر زیرو ڈیوٹی کا فیصلہ اچھا اقدام ہے اس سے سے صوبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملکی سرمایہ کار بھی استفادہ حاصل کرینگے اور نئی انڈسٹریز کے قیام سے روزگار کے لاکھوں مواقع بھی دستیاب ہونگے اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔