احتساب عدالت کا شوکت عزیزسمیت دیگر ملزمان کے پیش نہ ہونے پربرہمی کا اظہار

لیاقت جتوئی، یوسف میمن ،غلام نبی منگرویو کی جانب سے بریت کی درخواست دائر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 12 مارچ 2019 14:49

احتساب عدالت کا شوکت عزیزسمیت دیگر ملزمان کے پیش نہ ہونے پربرہمی کا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ۔2019ء) احتساب عدالت نے نیب ریفرنس کی سماعت کے دوران شوکت عزیزسمیت دیگر ملزمان کے پیش نہ ہونے پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شوکت عزیز، لیاقت جتوئی اوردیگرکے خلاف اختیارات سے تجاوزکرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی.

سابق وزیراعظم شوکت عزیزسمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی سابق وزیراعظم شوکت عزیزکی پیشی سے متعلق جواب جمع نہ ہوسکا.

(جاری ہے)

لیاقت جتوئی، یوسف میمن ،غلام نبی منگرویو کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی جس کی نیب نے مخالفت کردی. نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ٹرائل شروع ہونے پر شواہد پیش کیے جائیں گے.

قومی احتساب بیورو نے شواہد اورغیرحاضر ملزمان کی پیشی سے متعلق ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں. بعدازاں احتساب عدالت نے شوکت عزیز، لیاقت جتوئی اوردیگرکے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی. سابق وزیراعظم شوکت عزیزسمیت 3 ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے، ملزمان کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی سابق وزیراعظم شوکت عزیزکی پیشی سے متعلق جواب جمع نہ ہوسکا.

لیاقت جتوئی، یوسف میمن ،غلام نبی منگرویو کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی جس کی نیب نے مخالفت کردی. نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ٹرائل شروع ہونے پر شواہد پیش کیے جائیں گے. قومی احتساب بیورو نے شواہد اورغیرحاضر ملزمان کی پیشی سے متعلق ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں. بعدازاں احتساب عدالت نے شوکت عزیز، لیاقت جتوئی اوردیگرکے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی.