راولپنڈی آرٹس کونسل میں کلین اورگرین پاکستان کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا آغازکردیاگیا

منگل 12 مارچ 2019 15:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) آرٹس کونسل اورپنجاب گروپ آف کالجزکے اشتراک سے کلین اورگرین پاکستان کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا آغازہوگیا ہے جس کے تحت آرٹس کونسل کے احاطہ میں 500 پودے لگائے گئے ہیں۔شجرکاری مہم میں ناہیدمنظور،ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد، ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجزچوہدری محمداکرم اورطالبات کی بڑی تعدادنے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں حصہ لینا ہرشہری کا قومی فرض ہے۔ڈائریکٹرپنجاب گروپ آف کالجزچوہدری محمداکرم نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پرقابو پانے کے لیے شجرکاری ناگزیرہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ سرسبزپاکستان ہی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا واحدذریعہ ہے۔شجرکاری مہم پورے مارچ میں جاری رہے گی اورسینکڑوں پودے مزیدلگائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :