مرحوم جنرل حمید گل نے پلوامہ حملے کی تاریخ کی پیشگوئی کر دی تھی

بھارت کی خفیہ ایجنسی را نے فروری کے آخری ہفتے میں سرینگر میں حملے کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے جس کا الزام پاکستان پر لگایا جائے گا۔ سابق آئی ایس آئی چیف جنرل حمید گل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 مارچ 2019 17:00

مرحوم جنرل حمید گل نے پلوامہ حملے کی تاریخ کی پیشگوئی کر دی تھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مارچ2019ء) سابق آئی ایس آئی چیف مرحوم جنرل حمید گل نے پلوامہ حملے کی پیشگوئی پہلے ہی کر دی تھی۔ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مرحوم حمید گل کا کہنا تھا کہ ہمارے یوم کشمیر منانے سے دنیا بھر میں فرق پڑتا ہے۔امریکہ نے جہادیوں کے اوپر لگے دہشتگرد کے لیبل کو ہٹا دیا جس کے بعد بھارت پریشان ہو گیا اور اس نے پاکستان کو اندر سے کھوکھلا کرنے کی ٹھان لی ہے۔

جنرل حمید گل نے کہا کہ بھارت کراچی میں کاروائی کرے گا کیونکہ یہ پاکستان کا اکنامک حب ہے اس لیے آرمی کو اس طرف رخ کرنے پڑے گا۔بھارت کو پتہ ہے کہ وہ آسانی سے پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا۔حمید گل نے کہا میری ایک بات لکھ لیں کہ فروری کے تیسرے ہفتے میں بھارتی حکومت اور ان کی خفیہ ایجنسی را نے سرینگر میں ایک بہت بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور اس کے بعد یہ الزام پاکستان پر لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 14فروری کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج کی بس پر بم دھماکہ ہوا تھا جس میں 44بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے اور بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیاتھا کہ پاکستان اس حملے میں ملوث ہے۔

بھارت کے اپنے سیاستدانوں نے حکومت پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے عوام کو پاکستان کے خلاف استعمال کر کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے یہ حملہ کروایا تھا اس حملے کے بعد مودی سرکار پاکستان پر سرجیکل سٹرائک کر کے عوام کا دل جیتنا چاہتی تھی لیکن پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے دو جہاز مار گرائی اور ایک پائلٹ بھی گرفتار کر لیا جس پر مودی سرکار کو اپنے ملک سمیت پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اب اس منصوبے کی ناکامی کے بعد ایک بھارتیسیاستدان نے یہ کہا ہے کہ مودی ووٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی ملک پر حملے کر رہا ہے اور اب دوبارہ ایسا کوئی حملہ ضرور ہو گا۔