شہری دیوان شاہ شعیب احمد شیخ اور نائجل روبیلوکا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

منگل 12 مارچ 2019 18:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) شہری دیوان شاہ شعیب احمد شیخ اور نائجل روبیلوکا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو دائر درخواست میں کہاگیا کہ عدالت نے 29 مارچ 2017 کو تینوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا،عدالتی حکم کے باوجود وزارتِ داخلہ نے تینوں کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا۔درخواست میں استدعا کی گئی عدالت تینوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے ۔درخواست میں وزارت داخلہ کو فریق بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :