بحریہ ٹائون نے اراضی کی مد میں 485 ارب کی نئی پیشکش کردی

بحریہ ٹائون کراچی سپر ہائی وے منصوبہ کیلئے 440 ارب ، تخت پڑی اراضی کیلئے 22 ارب اور مری منصوبہ کیلئے 23 ارب دینے کو تیار ہیں، نو سال کی بجائے آٹھ سال میں رقم دینگے ، درخواست دائر

منگل 12 مارچ 2019 18:08

بحریہ ٹائون نے اراضی کی مد میں 485 ارب کی نئی پیشکش کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بحریہ ٹائون نے اراضی کی مد میں 485 ارب کی نئی پیشکش کردی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں بحریہ ٹائون کی جانب سے وکیل احمد نواز چوہدری نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں بحریہ ٹائون کراچی، راولپنڈی، مری کی مد میں 485 ارب کی نئی پیشکش کردی۔

(جاری ہے)

درخوات میں کہا گیا کہ بحریہ ٹائون کراچی سپر ہائی وے منصوبہ کیلئے 440 ارب ، تخت پڑی اراضی کیلئے 22 ارب جبکہ مری منصوبہ کیلئے 23 ارب دینے کو تیار ہیں جبکہ بحریہ ٹائون نے رقوم کی ادائیگی کی مدت میں ایک سال کی کمی کردی بحریہ ٹائون 485 اربنو سال کی بجائے اب 8 سال میں ادا کریگا۔

درخواست میں کہا گیاکہ بحریہ ٹائون چار سندھ حکومت کا چار اعشاریہ سات ارب ادا کرچکا ہے دس اعشاریہ 75 ارب سپریم کورٹ کے پاس پہلے ہی جمع ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ پہلے پانچ سال 2 ارب روپے جبکہ باقی تین سالوں میں 8.33 ارب روپے کی ماہانہ قسط ادا کی جائے گی۔ پیشکش کی منظوری پر 20 ارب روپے کی پہلی قسط ادا کریں گے۔ درخواست میں زیر قبضہ زمین کو فوری طور پر بحریہ ٹاون کے نام پر ٹرانسفر کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔