وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی ہدایت پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے پیسوں سے غریب، مستحق، نادار بچوںڈ کے تعلیمی وظائف پر اخراجات جاری،

سکالر شپ پروگرام میں درجہ چہارم کے ملازمین کے بچوں کو بھی شامل کرلیا گیا

منگل 12 مارچ 2019 18:15

وزیراعظم راجہ فاروق حیدرکی ہدایت پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر سابق وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے ڈیڑھ ارب روپے میں سے 75کروڑ روپے غریب ،مستحق ،نادار بچوں کے تعلیمی وظائف پر خرچ کیے جا رہے ہیں سکالر شپ پروگرام میں غریب اور مستحق افراد کے علاوہ درجہ چہارم کے ملازمین کے بچوں کو بھی شامل کیا گیا ہے 75کروڑ روپے کے وظائف کے لیے مختلف کیٹگریز بنائی گئی ہیں ان کیٹگریز میں پرائمری سے پی ایچ ڈی کے مستحق اور ذہین طلباء و طالبات کو سکالرشپس دی جا رہی ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ ٹیلنٹ سکالر شپ کے تحت خالصتاً میرٹ پر پرائمری سے پی ایچ ڈی تک کے طلبہ و طالبات کو سالانہ بنیاد پر وظائف دیئے جا رہے ہیں سٹیٹ ٹیلنٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت پرائمری کے 2سو طلبہ کے لیے 2ہزار روپے میٹرک کے 375طلبہ کے لیے 8ہزار روپے ایف اے ایف ایس سی کے 40طلبہ کے لیے 20ہزار روپے سالانہ ،ایم بی بی ایس ،بی ایس سی انجینئرنگ ،بی ایس آنر،ڈی وی ایم ،بی ڈی ایس،ڈی پی ٹی کے بالترتیب 145،70،156اور 30طلبہ کے لیے 30ہزار ،ماسٹر ڈگری کے لیے 65طلبہ کو 30ہزار ،پی ایچ ڈی کے لیے 36ہزار سالانہ کے حساب سے 44سکالرشپ رکھے گئے ہیں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے 50سکالر شپ مختص ہیں انٹر میڈیٹ کے 20سکالرزشپ کے تحت ڈے سکالر کو 15سو روپے ماہانہ جبکہ بورڈ کو 3ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے میٹرک لیول کے 30سکالر شپس کے تحت ڈے سکالرز کو 8سو روپے ماہوار اور بورڈ کو 15سوروپے ماہوار وظیفہ دیا جا رہا ہے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزادکشمیر میں ہونہار مگر مستحق طلبہ و طالبات کو آزادکشمیر ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت ماسٹر ڈگری کے 90سکالر شپ رکھے گئے ہیں ان 90سکالرشپس کے لیے سالانہ 90لاکھ ،گریجویشن کے لیے 180اور انٹرمیڈیٹ کے لیے 180سکالرشپ ہیں جن کے لیے 70،70لاکھ مختص ہیں آزاد کشمیر ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ ز کے تحت 3کیٹگریز کے لیے مجموعی طور پر 2کروڑ 30لاکھ روپے مختص ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آزادکشمیر میں پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر میں کشمیر افیئرز کے تحت 135طلبہ و طالبات کو سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں جن پر 13لاکھ 50ہزار اخراجات آ رہے ہیں پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تحت 50طلبہ و طالبات کو ماہانہ 1لاکھ 20ہزار کے وظائف دئیے جا رہے ہیں آزادکشمیر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے لیے 450طلبہ و طالبات کو 2کروڑ 30لاکھ روپے کے وظائف دیئے جا رہے ہیں آزاد جموں و کشمیر سٹیٹ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت 1258طلبہ و طالبات کو 2کروڑ روپے کے وظائف دیئے جا رہے ہیں مختلف مدات سے مجموعی طور پر 1ہزار 8سو 93طلبہ و طالبات کو سالانہ 4کروڑ 44لاکھ 70ہزار روپے کے تعلیمی وظائف دیئے جارہے ہیں یہ وظائف مستحق غریب نادار طلبہ و طالبات کے لیے ہیں اور اس پروگرام میں گریڈ 1سے 4کے ملازمین کے ہونہار بچے بھی شامل ہیں ۔