زمین کی غیر قانونی فروخت میں ملو ث ملزم عتیق کی درخواست ضمانت پر نیب سے چار ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب

منگل 12 مارچ 2019 18:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی میں 6ایکڑ زمین کی غیر قانونی فروخت میں ملو ث ملزم عتیق کی درخواست ضمانت پر نیب سے چار ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں نیب کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف انکوائری جاری ہے اہم ثبوت حاصل کرلیے ہیں،انکوائری کو جلد انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا جائے گا، ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم نے 1990 میں 6 ایکڑزمین خریدی اور 2006 میں فروخت کردی، ملک ریاض نے کراچی میں 30 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا اس سے کوئی نہیں پوچھتا، عدالت کا کہنا تھا کہ ملک ریاض کا دفاع آپ کریں گے یا فرشتی اگر ملک ریاض کو کچھ نہیں کہا تو اس کو بھی چھوڑ دیں بڑی عظیم لاجک پیش کررہے ہیں۔