وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے الیکشن ٹریبونل میں شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کا جواب جمع کرادیا

منگل 12 مارچ 2019 18:17

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے الیکشن ٹریبونل میں شہباز شریف کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے الیکشن ٹریبونل میں شہباز شریف کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کا جواب جمع کرادیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی الیکشن پٹیشن ناقابل سماعت ہے،الیکشن کے روز دندھالی کی کوئی شکایت نہیں کی گئی ہے،مسلم لیگ (ن)کراچی سمیت سندھ بھر سے کوئی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی،میرے حلقے کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست تحریک لبیک کے امیدوار نے جیتی،کسی کی جانب سے دندھالی کی کوئی شکایت نہیں آئی ہے،شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواست بد نیتی پر مبنی ہے،جنرل الیکشن میں دندھالی کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں،شہباز شریف کی الیکشن پٹیشن مسترد کی جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے این اے 249 سے پی ٹی آئی کے فیصل واوڈا کی کامیابی کو چیلنج کررکھا ہے