Live Updates

ایم ڈی بیت المال کی وزیر اعظم سے ملاقات

، بیت المال سے متعلق کارکردگی پر بریف کیا عمران خان کے بلوچستان میں سیلاب اور قحط سے متاثرہ 50 ہزار خاندانوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کے حوالے سے احکامات

منگل 12 مارچ 2019 19:52

ایم ڈی بیت المال کی وزیر اعظم سے ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں ایم ڈی پاکستان بیت المال نے وزیر اعظم کو پاکستان بیت المال سے متعلق کارکردگی ، جاری منصوبوں اور ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی کو بلوچستان میں سیلاب اور قحط سے متاثرہ 50 ہزار خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات