Live Updates

لیپ ٹاپ سکیم ،شہباز شریف کوکلین چٹ مل گئی

لیپ ٹاپ سکیم میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا کوئی ثبوت نہ مل سکا، شہباز شریف کے اوپر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد قرار

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 مارچ 2019 19:31

لیپ ٹاپ سکیم ،شہباز شریف کوکلین چٹ مل گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 مارچ 2019ء) سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو لیپ ٹاپ سکیم میں کلین چٹ دے دی گئی۔لیپ ٹاپ سکیم میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا کوئی ثبوت نہ مل سکا۔شہباز شریف کے اوپر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد قرار دے دیے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ سکیم میں کسی سیاستدان یا بیوروکریٹ کی بد عنوانی سامنے نہیں آئی۔

لیپ ٹاپ کی تقسیم پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014 کے تحت کی گئی جس میں سب سے کم بولی دینے والی فرم کو منتخب کیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ہزاروں لیپ ٹاپ غائب ہونے کا الزام بھی درست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

نیب لاہور نے مارچ 2018 میں لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے انکوائری شروع کی تھی مگر اسے ابھی تک کسی ایک فرد کی بدعنوانی کا ثبوت نہیں ملا۔

شہباز حکومت میں 2012 سے 2017 تک چار لاکھ چودہ ہزار884 لیپ ٹاپ میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیے تھے۔ 2011 اور 2012 میں ایک لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ خریے گے جن پرر4 ہزار 197 ملین رقم خرچ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ شہباز دور میں مجموعی طور پر خریدے گئے لیپ ٹاپس میرٹ پر آنے والے طلبہ میں تقسیم کیے گئے تھے لیپ ٹاپ خریدنے یا تقسیم کرنے میں کسی شخص یا ادارے میں بدعنوانی نہیں کی۔

اضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے 2012 میں سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجوں میں زیرتعلیم طلباء کو اعلی تعلیمی کارکردگی پر لیپ ٹاپ دینے کی سکیم شروع کی گئی تھی ۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے ہزاروں طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے تھے۔تحریک انصاف کی حکومت نے اس حوالے سے کئی بار ان پر تنقید بھی کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات