بھارت نے بالاکوٹ میں مارے گئے 350 دہشت گردوں کی قبروں کی جعلی تصاویر جاری کر دیں

امریکی جریدے نے یہ تصاویر 17 فروری 2013 کو شائع کیں تھیں،تصویر میں اجتماعی قبروں کو دکھایا گیا جو کہ کوئٹہ میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے بنائی گئی تھیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 مارچ 2019 19:54

بھارت نے بالاکوٹ میں مارے گئے 350 دہشت گردوں کی قبروں کی جعلی تصاویر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2019ء) 14 فروری کو پلوامہ حملے کے ڈرامے کے بعد بھارت کی جانب سے نام نہاد اسٹرائیک یعنی کہ بالاکوٹ پر حملے کے بعد بھارت نے خود ہی پوری دنیا میں اپنا مذاق بنوا لیا۔بھارت نے دعوی کیا کہ بالاکوٹ حملے میں 350 سے زائد دہشت گردوں کو مارا گیا جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں اور پوری دنیا نے بھارتی ثبوت مانگنا شروع کر دیا کہ اگر آپ نے اتنے دہشت گردوں کو مارا ہے تو کم از کم کسی ایک دہشتگرد کی ہی تصویر دکھا دیں۔

اس کے بعد 27 فروری کو جب پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے تو جلتے ہوئے بھارتی طیارے کے ملبے کی تصاویر پوری دنیا نے دیکھیں جس کے بعد بھارت پر ثبوت مانگنے کا دباؤ مزید بڑھ گیا۔پہلے تو بھارت نے بالاکوٹ حملے کی جعلی تصاویر جاری کی۔

(جاری ہے)

لیکن اب بھارت نے ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہے جس میں اجتماعی قبریں بنائی گئی ہے جس کے بارے میں جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ قبریں بھارتی طیاروں کی بمباری کے بعد بنائی جا رہی ہیں۔

پرانی تصاویر کو بھارت اپنی مبینہ ائیر اسٹرائیک کا ثبوت بنا کر پیش کر رہا ہے۔
لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ یہ تصاویر 17 فروری 2013ء کی ہے۔اس تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ گزشتہ چار دنوں سے پاکستان میں اجتماعی قبریں بنائی جارہی ہیں اور پھر بھی آپ ثبوت مانگ رہے ہیں۔لیکن اگر گوگل پر ان تصاویر کے بارے میں تحقیق کی جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ تصاویر دراصل 2013 ء میں بنائی گئی تھی اور یہ قبریں کوئٹہ میں ہونے والے انتہائی خوفناک بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے بنائی گئی تھی۔

امریکی جریدے نیویارک ٹائم نے اپنے 17 فروری ء2013 کے آرٹیکل میں بھی ان کی تصاویر کو شائع کیا۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں کے پیچھے پتھر کے پہاڑ ہیں جب کہ کسی ٹی وی چینل کی گاڑی بھی کھڑی دکھائی دیتی ہے۔
یہ تصاویر 2013 میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی جانب سے شائع کیے گئے آرٹیکل سے لی گئی تھی ۔جبکہ غیر ملکی جریدے رائٹرز میں بھی یہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک شخص کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لیے قبریں بنا رہا ہے۔بھارت اب تک پلوامہ حملے اور بالاکوٹ حملے کے حوالے سے کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر رہا جس وجہ سے بھارت میں خود ہی دنیا بھر میں اپنا مذاق بنوا لیا ہے۔