جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام امتحانات میں فیل ہو گئے

سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کے رزلٹ کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 12 مارچ 2019 20:58

جمشید دستی ایل ایل بی کے تمام امتحانات میں فیل ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2019ء) سابق رکن اسمبلی جمشید دستی ایل ایل بھی کے تمام پرچوں میں فیل ہو گئے۔سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کے رزلٹ کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے سابق رکن جمشید دستی انتخابات کے بعد ایل ایل بی کے امتحانات میں بھی ناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے ایل ایل بی کے کسی بھی درجہ میں کامیابی حاصل نہیں کی۔

جمشید دستی نے گزشتہ برس رول نمبر1744 کے ساتھ گورنمنٹ سائنس کالج میں ایل ایل بی کے امتحانات دیے تھے۔لیکن بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے جاری ہونے والے ایل ایل بی سال اول کے نتائج کے مطابق جمشید دستی تمام مضامین میں فیل ہو چکے ہیں۔جب کہ جمشید دستی کے رزلٹ کارڈ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جمشید دستی نے ایل ایل بی کے کسی امتحان میں دس نمبر حاصل کیے تو کسی امتحان میں 7 نمبر لیے۔

الیکشن 2018ء میں جمشید دستی کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی اسمبلی کی 3 اور ایک صوبائی نشست ہار کر پارلیمانی سیاست سے باہر ہوجانے والے جمشید دستی ایک بھی امتحان پاس نہ کر سکے۔یاد رہے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سے شکست کا شکار ہوگئے تھے۔جمشید دستی مظفر گڑھ کے 2 حلقوں سے میدان میں اترے تھے تاہم وہ دونوں نشستوں میں سے ایک نشست بھی حاصل نہیں کر پائے اور دونوں سیٹوں پر اپنے مخالفین کے ہاتھوں چاروں شانے چت ہو چکے ہیں۔ جمشید دستی کو مظفر گڑھ کی سیات کا بڑا نام سمجھا جاتا ہے جن کی جڑیں عوام میں تھیں تاہم اب یہ تاثر ختم ہو گیا ہے۔