لاہور،کسٹمز حکام کی ایئر پورٹ پر کارروائی شارجہ جانے والے مسافر کے جوتوں سے غیر ملکی کرنسی برآمد

منگل 12 مارچ 2019 21:57

لاہور،کسٹمز حکام کی ایئر پورٹ پر کارروائی شارجہ جانے والے مسافر کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر کے جوتوں سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

کسٹمز حکام کے مطابق محمد اعجاز نامی مسافر کرنسی جوتوں میں چھپاکر شارجہ روانہ ہورہا تھا ۔ کسٹمز حکام نے 36ہزار 500یورو اور 10ہزار اماراتی ریال برآمد کر کے مسافر کو تحویل میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :