اے این ایف کی کارروائی مسافر بس سے 55 کلو 200 گرام چرس برآمد

منگل 12 مارچ 2019 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) لاہور میں کسٹمز اور اینٹی نارکوٹیکس فورس کی مختلف کارروائیاں غیرملکی کرنسی اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزما ن کو گرفتار کرلیا۔ پہلی کارروائی کسٹمز حکام نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کی جہاں شارجہ جانے والے مسافر کے جوتوں سے 36 ہزار 500 درہم اور 10 ہزار یورو برآمد کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ملزم قومی ائرلائن کی پرواز سے شارجہ جارہا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔ دوسری کارروائی اینٹی نارکوٹیکس فورس کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب کی گئی جہاں مسافر بس سے 55 کلو 200 گرام چرس برآمد کر کے 2 ملزموں سلیمان شاہ اور ناصر جمال کو گرفتار کر لیا گیا ۔ اے این ایف حکام کے مطابق منشیات بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی تاہم گرفتار ملزموں سے مختلف پہلوں پر تفتیش جاری ہے ۔