پی سی ٹی بی نے ’گڈ بائے مسٹر چپس‘ کو گڈ بائے کہہ دیا

انٹر میدیٹ کے نصاب میں ’گڈ بائے مسٹر چپس‘ ناول کی جگہ سیرتِ نبویﷺپر مضامین شامل کرنے کا فیصلہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 12 مارچ 2019 23:41

پی سی ٹی بی نے ’گڈ بائے مسٹر چپس‘ کو گڈ بائے کہہ دیا
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ2019ء) انٹر میڈیٹ کے انگریزی لازمی کے نصاب سے مسٹر چپس ناول ختم کرنے کا فیصلہ۔ مسٹر چپس کی جگہ سیرتِ نبویﷺ پر مضامین شامل کیے جائیں گے۔ مسٹر چپس ناول گزشتہ 55سال سے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے انٹر میڈیٹ کے انگریزی کے نصاب کا حصہ ہے اور انگریزی لازمی کے پرچے میں20نمبر کا پرچہ اس ناول مین سے آتا ہے، اکثر طلبہ اس ناول کے پرچے میں دشواری کا شکار بھی رہء ہین۔

یہ شہراآفاق ناول جان ہلٹن نے1934 میں لکھا تھا جس کا مرکزی کردار ایک سکول کا استاد ہوتا ہے اور یہ ناول جنگِ عظیم دوئم کے دور کی منظر کشی کرتا ہے۔ 55سال تک مسلسل اس ناول کو پڑھائے جانے کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے انگریزی نصاب میں حضرت محمد صلی علیہ والہ وسلم کی زندگی کے بارے میں مضامین شامل کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر عبدالرووٴف کے لکھے ہوئے سیرتِ نبوی ﷺ کے مضامین میں سے انتخاب کر کے مضامین نصاب میں شامل کرے گا۔

پی سی ٹی بی کے بورڈ کے اگلے اجلاس میں ناول کو ختم کرنے کے لیے ورکنگ پیپر رکھا گیا ہے۔بورڈ آف گورننگ ناول کو نصاب میں سے ختم کرنے کی منظوری دے گا جس کے بعد مسٹر چپس انٹر میدیٹ کے نصاب سے خارج کر دیا جائے گا۔اگلے سال کے انٹر میڈیٹ کے نصاب میں طلبہ مسٹر چپس کی جگہ سیرت نبویﷺ کے حوالے سے مضامین پڑھیں گے۔بہت عرصہ سے یہ بحث چل رہی تھی کے نصاب میں حضور کی زندگی کے حوالے سے مضامین شامل کیے جانے چاہیں اسکے علاوہ یہ بات بھی کافی عرصہ سے زیرِ غور تھی کہ مسٹر چپس ناول کافی پرانا ہو چکا ہے اب اس کی جگہ کچھ اور پڑھایا جانا چاہیے۔ اب پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈنے ان دونوں مسائل کا حل ایک ساتھ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور مسٹر چپس کو نصاب سے خارج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :