کینیڈا کی پولیس نے کئی ہفتوں سے برف میں محصور شخص کو بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 12 مارچ 2019 23:53

کینیڈا کی پولیس نے کئی ہفتوں سے برف میں محصور شخص کو بچا لیا

کینیڈین آفیسرز  نے  ایک بوڑھے شخص کی جان بچائی ہے جو  برف کے اپنے گھر کے سامنے جمع ہونے پر کئی ہفتوں سے  گھر میں ہی محصور ہو کر رہ گیاتھا۔
اس شخص کے ہمسائے فلوریڈا سے چھٹیاں گزار کر  آئے ہیں۔ انہوں نے آتے ہی پولیس کو اپنے ہمسایے کے حوالے سے فون کر دیا۔ پولیس جب مذکورہ گھر میں پہنچی تو اس کے ڈرائیو وے پر بہت  سی برف جمع تھی اور گھر میں زندگی کے  کوئی  آثار نہیں تھے۔


پولیس نے برف کو ہٹایااور اس بوڑھے شخص کے گھر میں گھس گئی۔ پولیس  کو اندر لاش ملنے کی امید تھی۔

(جاری ہے)

لیکن خوش قسمتی سے اندر موجود شخص زندہ تھا۔
پولیس نے ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد گھر کے سامنے سے برف ہٹائی اور بوڑھے شخص کو گروسری کا سامان بھی لا کر دیا۔
اس سرما کے آغاز سے اب تک اوٹاوا میں 2 میٹر برف گر چکی ہے۔ صرف فروری کےشروع سے اب تک 30 سینٹی میٹر برف پڑی ہے، جس کے باعث سکولوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق برف میں پھنسنے والے شخص کی عمر 70 سال سے زیادہ ہے۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ شخص کتنا عرصہ تک اندر  پھنسا رہا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ شخص کئی ہفتوں سے اندر پھنسا ہواتھا۔