لاہور میں طالب علم نے معاشقے کا گھر والوں کو بتانے پر پرنسپل کو قتل کر دیا

طالب علم کے اسکول ٹیچر سے ناجائز مراسم تھے، پرنسپل کے ساتھ ٹیچر کو بھی چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 13 مارچ 2019 10:31

لاہور میں طالب علم نے معاشقے کا گھر والوں کو بتانے پر پرنسپل کو قتل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مارچ 2019ء) : لاہور کے علاقے سندر مراکہ میں نویں جماعت کے طالب علم نے پرنسپل کو قتل کر ڈالا، طالب علم نے دونوں پر چھریوں کے وار کیے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رضوان نامی طالب علم کے فوزیہ نامی سکول ٹیچر سے مراسم تھے۔جس کا علم سکول کی پرنسپل کو ہو گیا۔پرنسپل نے طالب علم کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ باز نہ آیا جس کے بعد شکایت اس کے والدین کو لگا دی۔

گھر والوں سے شکایت کرنے پر ملزم نے اسکول کی پرنسپل اور استانی کو چھریوں کے وار سے زخمی کر دیا۔دونوں کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن پرنسپل جان کی بازی ہار گئیں۔چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والی ٹیچر شدید زخمی ہیں اور جناح اسپتال میں ہی زیر علاج ہیں،علاقہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں طالب علم مخلتف وجوہات کی بنا پر اپنے ہی اساتذہ کو موت کے گھاٹ اتار دیتے ہیں۔ایک پاکستانی نوجوان نے پیرس میں ایک ٹیچر کو قتل کر دیا تھا۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم نے انگلش ٹیچر کو حلق میں چھرا گھونپ کر قتل کر دیا،پولیس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں یونیورسٹی پروفیسر کو چاقو سے قتل کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

66 سالہ مقتول مقامی یونیورسٹی میں انگلش پڑھاتا تھا۔پولیس نے کہاملزم نے ٹیچر کے حلق میں چھرا گھونپ کر اسے قتل کیا۔ مشتبہ شخص اسی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے جس میں مقتول پڑھاتا تھا۔اس تمام باتوں سے واضح ہوتا ہے کہ آج کل کے بچوں میں برداشت کم ہوتی جا رہی ہے تاہم والدین اور اساتذہ کو طالب علموں کو یہ چیزیں سکھانے کی خاص ضرورت ہے۔